کھیل
Time 08 جنوری ، 2024

ضرور آؤ، مجھے کون کیچ پکڑنا سکھائے گا؟ مداح کی تنقید پر حسن علی آگ بگولہ

قومی  ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گراؤنڈ میں موجود کرکٹ شائقین میں سے ایک کی تنقید پر آگ بگولہ ہوگئے اور جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔

حسن علی کی حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد فینز کو آٹوگراف دینے کیلئے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے حسن علی کو کیچ نہ پکڑنے پر طعنہ دیا اور کہا کہ ’یہاں آؤ، میں تمہیں پکڑنے کا طریقہ سکھاؤں۔‘

مذاق اڑائے جانے پر 29 سالہ فاسٹ بولر بھی ہجوم میں موجود شخص کو جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور یہ کہتے ہوئے اس شخص کی جانب بڑھے کہ ’آجاؤ ادھر کون مجھے کیچ پکڑنا سکھانا چاہتا ہے؟ آؤ ادھر‘!۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا تھا۔

 پاکستان ٹیم 1995 کے بعد سے ابھی تک  آسٹریلیا کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر  کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔

مزید خبریں :