08 جنوری ، 2024
گزشتہ سال 9 مئی کو راولپنڈی آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں شرپسند عناصر اسپتال کے اندر اور باہر توڑپھوڑ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں شرپسند عناصرکو طبی آلات اور اسپتال کے دیگر سامان کو نقصان پہنچاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شرپسندوں نے اسپتال کے باہر کھڑی موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو بھی آگ لگائی۔ ویڈیو میں آرمی ویلفیئر ٹرسٹ راولپنڈی کی عمارت کوبھی جلتےدیکھا جاسکتا ہے۔