Time 09 جنوری ، 2024
پاکستان

عمران خان کا تاحیات نااہلی ختم کرنےکے فیصلے پر بات کرنے سے انکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے تاحیات نااہلی ختم کرنےکے فیصلے پر بات کرنے  سے انکار  کردیا۔

اڈيالہ جیل میں صحافیوں سے غیر  رسمی گفتگو میں تاحیات نااہلی ختم کرنےکے فیصلے  سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات نہیں کریں گے۔

عمران خان سے سوال ہو ا کہ تاحیات نااہلی ختم ہونے سے ہوسکتا ہےکہ مستقبل میں آپ کو بھی فائدہ ہو؟ اس پر بھی بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین پر جو کیس بنائے گئے تھے وہ انہوں نے نہیں بنائے تھے بلکہ وہ پہلےکے بنے ہوئے تھے ۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ان کے خلاف ایک آفس بوائےکو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا،کیا وہ آفس بوائےکے ذریعے اربوں روپےکی کرپشن کریں گے؟

شیخ رشید کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی سیاسی ٹیم کرےگی۔


مزید خبریں :