20 جنوری ، 2013
ڈربن … نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوورریٹ پر جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پر 2 میچوں کی پابندی لگادی گئی جبکہ اس دوران انہیں میچ فیس بھی نہیں ملے گی۔ جنوبی افریقہ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پر نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 2 میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئی سی سی کے الیٹ پینل امپائر ڈیوڈ بون نے جنوبی افریقہ کپتان کیخلاف ایکشن لیا، اس پابندی کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے 2 ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے جبکہ وہ میچ فیس سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔