Time 10 جنوری ، 2024
پاکستان

لکی مروت: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا: پولیس/ فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا: پولیس/ فائل فوٹو

لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے 11 افراد کو قتل کردیا۔

ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق علاقے تختی خیل میں قتل کیے گئے افراد کی تعداد 11 ہے جن میں سے10 افراد کی لاشیں ایک گھرسے اوربرابر والے گھر سے ایک لاش ملی۔

ڈی پی او کاکہنا تھاکہ ابتدائی تحقیقات سےمعلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری، مقتولین کونشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا۔

جاں بحق افرادمیں ایک بھائی اوراس کی بیوی، 2 بیٹوں اور ایک شادی شدہ بیٹی اور اس کا بیٹا شامل ہیں جبکہ دوسرے بھائی کو بیوی، بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت قتل کیاگیا۔

انہوں نے بتایاکہ واردات جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کی گئی، واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہےجس کی پولیس مختلف زاویوں سےتحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :