کراچی: گزشتہ رات رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی، پارہ کتنا ریکارڈ کیا گیا؟

رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت دسمبر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت دسمبر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ رات رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی۔

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ رات شہر میں موسم سرما کی رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو رواں ماہ جنوری کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے جب کہ رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت دسمبر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال 14 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں موسم سرما میں سردی کم رہی تاہم سردی مزید دو سے تین ہفتے تک رہے گی جب کہ آنے والے تین سے 4 دن میں درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

دوسری جانب آئندہ24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :