معروف پاکستانی ہندو ڈائریکٹر نے اسلام قبول کرلیا

پپرمیش نے مسجد بنویﷺ سے اپنی عبادت کرتی ویڈیو جاری کی/ فوٹو سوشل میڈیا
پپرمیش نے مسجد بنویﷺ سے اپنی عبادت کرتی ویڈیو جاری کی/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہندو ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا۔

ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال کا تعلق ہندو مذہب سے تھا تاہم اب  انہوں نے اسلام قبول کرتے ہوئے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔

پرمیش نے اپنےانسٹاگرام پر مسجد نبویﷺ سے اپنی عبادت کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور دائرہ اسلام میں آنے سے آگاہ کیا۔

 پرمیش کی جانب سے انسٹاگرام  پر شیئر کی گئی ویڈیو پر عاطف اسلم کی قوالی تاجدار حرم لگائی گئی ہے جب کہ  ویڈیو میں پرمیش کو عقیدت و احترام سے ہاتھ باندھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پرمیش نے انسٹا اسٹوری پر مدینہ منورہ سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی  ہیں۔

 ڈائریکٹر کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہی  وائرل ہوگئی ہے جس پر شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔


اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے گزشتہ  کئی سالوں سے منسلک ہیں، ان کے کامیاب پروجیکٹس میں 'پنجاب نہیں جاؤں گی' اور 'عشرت میڈ ان چائنہ' شامل ہے۔

مزید برآں پرمیش اڈیوال نے بہت سے ڈارموں کے او ایس ٹی کیلئے ہدایتکاری کے بھی فرائض سرانجام دیے  ہیں، ساتھ ہی مشہور اشتہاروں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزید خبریں :