Time 05 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

لندن میں مجھے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر لوگوں نے تصویریں بنوائیں: عفان وحید

لندن میں مجھے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر لوگوں نے تصویریں بنوائیں: عفان وحید
اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ساتھ لندن میں پیش آیا ایک دلچسپ واقعہ سنایا/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عفان وحید نے مداحوں کی جانب سے بالی وڈ اداکار سمجھ کر اپنے ساتھ تصاویر لینے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں ان کے ساتھ دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی، پروگرام میں میزبان کی جانب سے مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ گیم بھی کھیلے گئے۔

میزبان کی جانب سے عفان وحید کو اپنی زندگی سے متعلق ایک سچ بتانے کا کہا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایک قصہ سنا سکتا ہوں اور پھر اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ لندن میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ لندن کی ایک اسٹریٹ پر موجود تھے جہاں بہت سارے لوگ تھے ان میں سے چند بھارتی میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور ہیں جس پر میں نے بھی ہاں میں ہاں ملا دی اور مداح مجھے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر اور اوٹوگراف لے گئے۔ 

مزید خبریں :