05 اپریل ، 2025
بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈا ابالنا بھی نہیں آتا جبکہ سیف ان سے بہتر کھانا بنالیتے ہیں۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اپنی اور اہل خانہ کی پسند اور ناپسند پر بات کی۔
دوران گفتگو بالی وڈ بیبو نے اعتراف کیا کہ ’ایک تھکا ہارا دن گزارنے کے بعد گھر کے کھانے جیسا نعم البدل کچھ بھی نہیں ہے، اب ہم ( میں اور سیف) نے خود کھانا بنانا شروع کر دیا ہے، یوں کہیں مجھے اور سیف کو گھر میں کھانا بنانے کی عادت سی ہوگئی ہے لیکن سیف مجھ سے بہترکک ہیں ‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہم کوکنگ سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سیف ایک بہتر کک ہیں جبکہ میں انڈا بھی نہیں ابال سکتی‘۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے کھانے کیلئے choosy نہیں ہوں یہاں تک کہ مجھے ایک ہی ڈش کئی دن تک کھانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں، میرا باورچی بھی 10 سے 15 روز تک ایک ہی کھانا کھاکھاکر تھک جاتا ہے، میں ہفتے میں5 دن کھچڑی شوق سے کھاتی ہوں اس پر ہلکا سا گھی کا تڑکا بھی مجھے بے حد پسند ہے‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’اگر میں2 یا 3 دن کھچڑی نہ کھاؤں تو مجھے واقعی اس کی شدید طلب ہونے لگتی ہے، میں اپنے باورچی کو میسج کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی نہیں ہے اور میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی، جیسے کچھ لوگوں کو مشروب کی طلب ہوتی ہے، ویسے ہی مجھے کھچڑی کی ہوتی ہے! میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی‘۔
اداکار نے مزید بتایا کہ کپور خاندان کو ون ڈش کا جنون ہے، مزید برآں اداکارہ نے 'پایا سوپ' کو کپور فیملی کیلئے گولڈن ڈش بھی قرار دیا۔