بظاہر عام تھرمامیٹر جو دل اور پھیپھڑوں کی صحت کے بارے میں بتا سکتا ہے

سی ای ایس کے دوران اسے پیش کیا گیا / فوٹو بشکریہ Withings
سی ای ایس کے دوران اسے پیش کیا گیا / فوٹو بشکریہ Withings

بظاہر معمولی نظر آنے والی یہ ڈیوائس آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران Withings نامی کمپنی نے بیم او نامی ڈیوائس متعارف کرائی۔

یہ 4 ان 1 'ملٹی اسکوپ' ہے اور ہتھیلی کے حجم کی اس ڈیوائس میں ای سی جی، آکسی میٹر، اسٹیتھو اسکوپ اور تھرمامیٹر کی خصوصیات کو یکجا کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ابھی گھر میں صرف جسمانی درجہ حرارت کا جائزہ لیا جاتا ہے مگر بیم او سے بنیادی وائٹل سائنز کا جائزہ گھر میں لیا جا سکتا ہے۔

یہ 4 ان 1 ملٹی اسکوپ ڈیوائس ہے / فوٹو بشکریہ Withings
یہ 4 ان 1 ملٹی اسکوپ ڈیوائس ہے / فوٹو بشکریہ Withings

اس ڈیٹا سے مجموعی صحت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے یا کسی مرض کی انتباہی علامات کا علم ہو سکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس ڈیوائس سے لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئے ہی وہ ٹیسٹ کرنے کا موقع ملے گا جس کے لیے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جاتا ہے۔

اس میں لائٹ ویو سنسرز اور acoustic information کو استعمال کرکے خون کے بہاؤ کو دیکھا جاتا ہے اور درجہ حرارت سے خون میں آکسیجن کی مقدار کا تعین کیا جاتا ہے۔

اسی طرح ڈھرکن کی رفتار کا جائزہ ای سی جی سے لیا جاتا ہے۔

اس میں ای سی جی کے ذریعے دل کی صحت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے / فوٹو بشکریہ Withings
اس میں ای سی جی کے ذریعے دل کی صحت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے / فوٹو بشکریہ Withings

صارف اس ڈیوائس کو ہلکا سے دبا کر اپنا معائنہ کر سکتا ہے۔

ڈیوائس کو دبانے سے کلر ایل ای ڈی اسکرین نظر آنے لگتی ہے جبکہ اس میں موجود تھرمو سنسر ٹیکنالوجی سے جسمانی درجہ حرارت کو جانچا جاتا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ڈیوائس سے ایک منٹ میں جسمانی درجہ حرارت، دل اور پھیپھڑوں کی صحت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے جبکہ بخار، انفیکشن، دھڑکن کے مسائل اور دیگر کا علم ہو سکتا ہے۔

فی الحال اس ڈیوائس کو فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا بلکہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اس کے استعمال کی منظوری حاصل کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :