پاکستان
25 فروری ، 2012

خیبرپختونخوا،سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کو 2جنرل نشستوں کی پیشکش

خیبرپختونخوا،سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کو 2جنرل نشستوں کی پیشکش

پشاور… خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو دو جنرل نشستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اے این پی اور پیپلزپارٹی کے مابین سمجھوتہ طے پاگیا ہے۔ جس کے تحت دونوں جماعتوں نے جنرل نشستوں سے اپنے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے ہیں۔ اے این پی خیبر پختون خوا کے جنرل سیکریٹری ارباب طاہر نے جیونیوز کو بتایا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعتوں سے ایک اور نشست دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔جے یو آئی ف کے رہ نما عبدالجلیل جان کے مطابق حکمران جماعتوں سے سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے تمام امیدواروں کو کامیاب کرانے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :