Time 15 جنوری ، 2024
کاروبار

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل
 پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سےگیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپےکم ہو گا، نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نندی پور پاور اور گڈو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاور پلانٹس کے شیئرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں تاہم پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

مزید خبریں :