25 فروری ، 2012
نئی دہلی… بھارت نے غیرقانونی طور پرملائیشیاجانے کی کوشش کر نے والے 54 بنگلا دیشی باشندوں کو ساڑھے تین برس قید رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ان باشندوں کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا تھا اور انہیں بحر ہند کے ایک جزیرے انڈیمان میں قید رکھا گیا تھا۔ان افراد کا تعلق چٹاگانگ،کاکس بازاراور یگر اظلاع سے ہے،جنھیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدبنگلہ دیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ان افراد کو انسانی اسمگلرز غیر قانونی طور پر ملائیشیا لے جارہے تھے ،کہ سیکوریٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا۔یہ افراد اپنی زندگی داؤ پر لگا کر ملازمت کے لئے ملائیشیا جانے کی کوشش کر رہے تھے ،لیکن ملائیشیا میں کام ملنے کی بجائے انہیں جیل جانا پڑا۔کاکس بازار کے رہنے والے ایک شخص نے بتایا کہ 2009میں اس نے تین افراد کو 25ہزار ٹکا دئے تھے تاکہ وہ اسے ملائیشیا پہنچادیں۔ملائیشیا کے قریب انڈونیشیا کی بحریہ کے اہلکاروں نے اسے دوسرے افرادکے ساتھ پکڑلیا،ان پر تشدد کیا اور ان کی کشتی کا انجن بھی نکال لیا۔دوروز بعدبھارتی کوسٹ گارڈ نے ان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔