کاروبار
Time 17 جنوری ، 2024

وزارت خزانہ کا پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل
 ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل

وزارت خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کی مد میں باقی 25 ارب روپے بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کیلئے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں :