پاکستان
25 فروری ، 2012

کراچی: ملزم نے مدعی کو دوسری منزل سے دھکا دے دیا

کراچی… کراچی کی ضلعی عدالتوں میں لائے گئے ایک ملزم نے اپنے خلاف مقدمے کے مدعی کو دوسری منزل سے دھکا دے کر شدید ذخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتارکرکے مدعی شہزاد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ریلوے کالونی کے رہائشی ارشد پر اپنے محلے دار شہزادپر قاتلانہ حملہ کرنے کے الازم میں تھانہ بوٹ بیسن پر درج ایف آئی ار کی بنیاد پر مقدمہ چل رہاہے۔ آج مقدمے کی سماعت پر مدعی اور ملزم ایدیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت مین موجود تھے کہ ملزم ارشد نے مدعی کو دوسری منزل سے دھکا دیاد جسکے باعث وہ شدید ذخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :