17 جنوری ، 2024
مسلم لیگ (ن) کے اوکاڑہ میں جلسے کے بعد اسٹیج پرپارٹی جھنڈ ا پھاڑنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے بعد اسٹیج پرپارٹی جھنڈا پھاڑنے اور مخالفانہ نعرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان نے جلسہ گاہ کے قریب لیگی جھنڈے اور بینر بھی جلائے تھے۔
لیگی کارکن عابد کی مدعیت میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ 15 جنوری کو مریم نواز نے اوکاڑہ میں جلسہ کیا تھا اور الیکشن مہم کا آغاز کیا تھا۔