Time 18 جنوری ، 2024
پاکستان

پختونخوا:پی پی، اے این پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی

جے یوآئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی: صوبائی ترجمان مسلم لیگ (ن)/ فائل فوٹو
جے یوآئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی: صوبائی ترجمان مسلم لیگ (ن)/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیپلزپارٹی، اے این پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی (ف) کی ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان اختیار  ولی  نے کہا ہےکہ جے  یو آئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ  میں  پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی اور کسی حلقے میں اے این پی امیدوار  دستبردار ہونے کیلئے تیار  نہیں ہیں۔

اے این پی کا کہنا ہےکہ دیگرپارٹیوں کے امیدوار ہمارے مضبوط حلقوں سے انتخابات لڑنا چاہتے تھے جب کہ پی پی نے مؤقف اپنایا کہ دیگرپارٹیوں کا ہر امیدوار سمجھتا ہےکہ وہ جیت رہا ہے، اس لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی۔

ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی پارٹی کےساتھ اتحاد نہیں کیا صرف ضلع دیر میں ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

مزید خبریں :