پاکستان
21 جنوری ، 2013

دہری شہریت: رکن اسمبلی شہناز شیخ کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط

دہری شہریت: رکن اسمبلی شہناز شیخ کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط

اسلام آباد…مسلم لیگ ق کی سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دہری شہریت رکھنے والے 20 ارکان پارلیمنٹ کے نام دیئے ہیں۔شہناز شیخ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین،ثبین رضوی ، آریش کمار، سید طیب حسین ،ڈاکٹر ندیم احسان ، سید حیدر عباس رضوی ، فوزیہ اعجاز ، ڈاکٹر طاہر علی جاوید،جمیل اشرف ، مراد علی شاہ، صادق علی میمن ، عبدالمعید خان ، ڈاکٹر سید محمد علی شاہ، عسکری تقوی ، محمد رضا ہارون ،انجینئرجاوید اقبال ، فائزہ اصغر ، محمد جمیل ملک کے پاس دہری شہریت ہے جب کہ دونیا عزیز امریکہ اور عارف عزیز شیخ آسٹریلیا کے پیدائشی شہری ہیں، شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کے حامل ان تمام ارکان سے مراعات واپس لینے کا نہیں کہا گیا۔ان کے خلاف تنخواہ اور مراعات واپس لینے کی کارروائی نظرثانی درخواست پر فیصلے تک روکی جائے، شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے کبھی غلط بیانی نہیں کی۔ فہرست میں شامل کچھ ارکان اب بھی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں۔

مزید خبریں :