پاکستان
21 جنوری ، 2013

خیبر ایجنسی : شدت پسندوں نے اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا

باڑہ…خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں نے سرکاری ہائی اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر تباہ کردیا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل میں شدت پسندوں نے ایک سرکاری بوائز ہائی سکول میں دھماکہ خیز مواد نحب کر کے سکول کو دھماکے سے اڑا دیا تاہم سکول بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زرائع کے مطابق ایجنسی بھر میں گزشتہ چار سالوں کے دوران تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی تعداد ستر سے زائد ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :