پاکستان
21 جنوری ، 2013

چیئرمین نیب فصیح بخاری نے نیب ملازمین کو احتجاج سے منع کر دیا

چیئرمین نیب فصیح بخاری نے نیب ملازمین کو احتجاج سے منع کر دیا

اسلام آباد … چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے نیب ملازمین کو احتجاج سے منع کر دیا اور کہا کہ انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن سے مکمل تعاون کیا جائے۔ چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے نیب پنجاب میں ملازمین سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے ملازمین اور افسروں کو پْرامن رہنے کی ہدایت کی اورکہاکہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کی روشنی میں جو بھی قصور وار پایا گیا، خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ چیئرمین نیب نے ملازمین کوہدایت کی کہ 23 جنوری کو کامران فیصل کے انتقال کے سلسلے میں احتجاج نہ کریں اور انکوائری میں جوڈیشل کمیشن سے تعاون کریں۔

مزید خبریں :