پاکستان
21 جنوری ، 2013

لیاری ٹمبر مارکیٹ سے 2 تاجر اغواء، تیسرے نے بھاگ کر جان بچائی

لیاری ٹمبر مارکیٹ سے 2 تاجر اغواء، تیسرے نے بھاگ کر جان بچائی

کراچی … کراچی کے علاقے لیاری کی ٹمبر مارکیٹ سے 2 نوجوانوں کو مسلح ملزمان نے اغواء کرلیا جبکہ تیسرا بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاجر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شکیل گوپلانی کے مطابق رنچھوڑ لائن کے رہائشی 2نوجوان کامران اور رضوان ایک پک اپ ڈرائیور ناصر کے ساتھ لکڑی کے سامان کی خریداری کیلئے لیاری میں چیل چوک کے قریب کی مارکیٹ گئے تھے، جہاں سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دونوں کو اغواء کرلیا جبکہ ڈرائیور ناصر موقع پاکر بھاگ نکلا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دونوں افراد کی رہائی کیلئے لیاری کی ایک تنظیم کے عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ پولیس نے واقعہ سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں :