Time 19 جنوری ، 2024
کھیل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی جس دوران عثمان خواجہ کو شمر جوزف کا باؤنسر چہرے پر لگا/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی جس دوران عثمان خواجہ کو شمر جوزف کا باؤنسر چہرے پر لگا/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا 

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی جس دوران عثمان خواجہ کو  شمر جوزف کا باؤنسر چہرے پر لگا جس کے بعد ان کے جبڑے  سے خون بہنے لگا اور  طبی ٹیم نےگراؤنڈ میں پہنچ کر کھلاڑی کا معائنہ کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے، عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔ 

مزید خبریں :