پاکستان
Time 19 جنوری ، 2024

لاہور میں بروقت بند نہ ہونیوالے کیفیز پر جرمانے کرنیکا حکم

کیفے بروقت بند نہ کرنے پر 2 بار جرمانہ کیا جائے اور تیسری مرتبہ کیفے کو سیل کر دیا جائے: لاہور ہائیکورٹ. فوٹو فائل
کیفے بروقت بند نہ کرنے پر 2 بار جرمانہ کیا جائے اور تیسری مرتبہ کیفے کو سیل کر دیا جائے: لاہور ہائیکورٹ. فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے بروقت کیفے بند نہ کرنے والوں پر جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔

اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 95 فیصد کیفے جوہر ٹاؤن میں موجود ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو کیفے دیر سے بند کرنے پر بتاتے ہیں، اے سی ماڈل ٹاؤن کہتے ہیں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہوں۔

عدالت نے بروقت کیفے بند نہ کرنے والوں پر جرمانے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پہلی خلاف ورزی پر 2 لاکھ اور دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تیسری بار خلاف ورزی کرنے پر کیفے کو سیل کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے کیفیز کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :