پاکستان
21 جنوری ، 2013

پی پی کی پوری کوشش ہے جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے، راجا ریاض

پی پی کی پوری کوشش ہے جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے، راجا ریاض

لاہور … پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پوری کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے، شریف برادران جدہ بھاگ جانے کی طرح جنوبی پنجاب کی قرارداد سے بھی بھاگ رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی باوٴنڈری اور نام کے تعین کیلئے کمیشن کام کررہا ہے، نئے صوبے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، عمران خان کے بعد اب طاہر القادری سے خوفزدہ ہیں، انہیں اب کوئی تیسرا شخص بھی نظر آ رہا ہے۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لانگ مارچ کو اسلام آباد پہنچا کر یہ چاہتی تھی کہ وفاقی حکومت ناکام ہوجائے مگر صدر زرداری اوروزیراعظم نے دانشمندی سے مسئلے کو حل کرلیا۔

مزید خبریں :