Time 19 جنوری ، 2024
پاکستان

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 جنوری کو فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرےگا۔ فوٹو فائل
قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 جنوری کو فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرےگا۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 جنوری کو فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرےگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے اور عدالت نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم کمیشن سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور احسن اقبال سمیت متعدد شخصیات سے پوچھ گچھ کر چکا ہے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ 

مزید خبریں :