21 جنوری ، 2013
اسلام آباد … کامران فیصل قتل کیس میں پولی کلینک کی ماہر نفسیات نجمہ عزیز نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کو بیان دینے سے انکار کرتے ہو ئے معذرت کرلی ہے۔ نجمہ عزیز نے پولیس کی تفتیشی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ پولیس کو براہ راست بیان نہیں دیں گی، اس سے پہلے ان کا پولی کلینک کے سربراہ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو معلومات ملی تھیں کہ مرحوم کامران فیصل پولی کلینک کے ماہر نفسیات سے اپنا علاج کراتے رہے ہیں۔