21 جنوری ، 2013
اسلام آباد … پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک امریکا دفاعی تعلقات ضروری ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے شہباز ایئر بیس کا دورہ بھی کیا اور پاکستان کے ایف 16 پروگرام کاجائزہ لیا۔