پاکستان
21 جنوری ، 2013

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی فنڈنگ چیلنج ہے، وزیر خارجہ

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی فنڈنگ چیلنج ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی فنڈنگ ایک بڑا چیلنج ہے، ایران پر پابندیوں کے باوجود گیس منصوبے پر پیشرفت کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جوابات میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا کہ پاکستان کو اپنے حصے کی 781 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کیلئے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز درکار ہیں، پاکستان کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مالی مشکلات دور کرنے کیلئے ایران سے بات چیت جاری ہے۔

مزید خبریں :