21 جنوری ، 2013
اسلام آباد …قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے کردارکوخراج تحسین کرتے ہیں ،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے چودھری نثارکا کہنا ہے کہ پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے ہرقدم پرقوم اس کیساتھ ہے۔سرحد پرہمارے جس فوجی کاسرکاٹاگیاہے،اس کاسرواپس چاہیے،بے حس حکومت اس واقعے پرجاگے اور پاکستان کی عزت نیلام ہونے سے بچائے۔بھارتی حکومت اور فوج ہماری فوجوں پرفائرنگ اورسرکاٹ کردنیامیں واویلامچاتے ہیں۔چودھری نثارنے پاک فوج سے نئے فوجی نظریئے کامطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کواندرونی اوربیرونی خطرات پرمبنی پاک فوج کانیانظریہ پیش کیاجائے،نئے فوجی نظریئے میں اندرونی وبیرونی دونوں خطرات سے نمٹنے کی پالیسی وضع کی جائے۔نئے صوبوں کے حوالے سے چوہدری نثار کا موقف تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پرصدرزرداری کوکمیٹی قائم کرنیکااختیارنہیں۔