پاکستان
21 جنوری ، 2013

ریلوے کو 2 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جارہی ہے، غلام احمد بلور

ریلوے کو 2 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جارہی ہے، غلام احمد بلور

اسلام آباد … غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے 312 انجن خراب ہیں، ہر ماہ ادارے کو 2 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جارہی ہے۔ وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کے 465 میں سے 312 انجن خراب ہیں، مسافر اور مال گاڑیوں کیلئے صرف 153 انجن چالو ہیں، خراب انجن مالی مشکلات اور پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ ریلوے کو تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ماہانہ 2ارب 58کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

مزید خبریں :