21 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور میں نیب پنجاب کے تفتیشی افسران نے رینٹل پاور پراجیکٹ کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پْراسرار ہلاکت کیخلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے وفاقی حکومت کے تحقیقاتی کمیشن کو بھی مسترد کردیا، مظاہرے میں شریک تفتیشی افسروں کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور کیس میں تفتیشی افسر کامران فیصل پر شدید دباوٴ تھا جن کی مبینہ خودکشی سے میگا کرپشن کیسز کے تفتیشی افسر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نیب افسران کو تحفظ فراہم کرنے اور کامران فیصل کے لواحقین کو 2 کروڑ روپے کی امداد کا مطالبہ کیا ، بعد میں نیب آفس میں کامران فیصل کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔