پاکستان
21 جنوری ، 2013

جمہوریت کے خلاف سازش ناکام ہوگئی ہے، افراسیاب خٹک

جمہوریت کے خلاف سازش ناکام ہوگئی ہے، افراسیاب خٹک

پشاور … سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش ناکام ہوگئی ہے اور کچھ دن قبل اسلام آباد میں چھانے والی کالی گھٹائیں چھٹ گئیں۔ پشاور نشتر ہال میں باچا خان کی 25 ویں اور عبدالولی خان کی ساتویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ ملک سے انگریز تو چلے گئے ہیں لیکن ان کا نظام رہ گیا ہے جس کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاست میں گزشتہ دنوں جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے اسلام آبا میں کالی گھٹائیں چھا گئی تھیں، لوگ سمجھ رہے تھے کہ جمہوریت پٹری سے اتر جائے گی لیکن وہ کالی گھٹائیں چھٹ گئی ہیں اور جمہوریت کے خلاف سازش ناکام ہوگئی۔

مزید خبریں :