21 جنوری ، 2013
لاہور … چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے مظفرگڑھ میں 2بچوں کو اور لاہور میں خاتون کو زندہ جلانے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس نے مظفر گڑھ میں زمیندار کی جانب سے کھیتوں میں گھسنے پر دو بچوں کو زندہ جلانے کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ اور لاہور میں گھریلو جھگڑے پر بھابھی کو زندہ جلائے جانے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو معاملات کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔