21 جنوری ، 2013
لاہور … جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے بعض بھارتی تنظیموں کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، اسے دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت ممبئی حملوں جیسے واقعات کو بنیاد بنا کراپنی دہشت گردی پر پردہ ڈالتا رہتا ہے، بھارت سے اس وقت تک تجارتی معاہدوں کا فائدہ نہیں جب تک وہ پاکستان کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا۔ حافظ سعید نے الزام لگایا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر غلط نظر رکھتے ہیں، حکمرانوں کو اثاثوں کی حفاظت اور بھارتی دہشت گردی کا ٹھوس جواب دینا چاہئے۔