پاکستان
21 جنوری ، 2013

آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی اے این پی کو ملے گی، امیر حیدر ہوتی

آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی اے این پی کو ملے گی، امیر حیدر ہوتی

پشاور … وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دیگر سیاسی جماعتوں کے حکومت بنانے کے حوالے سے نعرے کھوکھلے ہیں اور آنے والے انتخابات میں کامیابی اے این پی کو حاصل ہوگی۔ پشاور میں باچاخان کی 25 ویں اور عبدالولی خان کی 7 ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ باچا خان نے جو راستہ بتایا ہے وہ آج اس دھرتی کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں ترقی صرف اے این پی کی حکومت ہی لاسکتی ہے اور آئندہ حکومت بھی اے این پی کی ہی ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حیات آباد میں 200 بستروں پر مشتمل بشیر احمد بلور چلڈرن اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :