کھیل
Time 21 جنوری ، 2024

شادی میں خاندان کی عدم موجودگی کا دعویٰ، شعیب نے بھائی کیساتھ تصویر جاری کردی

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا: شعیب ملک کے بہنوئی کا دعویٰ/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا: شعیب ملک کے بہنوئی کا دعویٰ/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور  معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

 شعیب ثنا کی شادی  اور شیئر کی گئی تصاویر نے ان کے مداحوں سمیت بھارت اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

شعیب ملک کی ثنا سے شادی سے متعلق بہنوئی عمران ظفر نے دعویٰ کیا تھا کہ شعیب کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں، مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی بھی شعیب کی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔

بعد ازاں دعویٰ کیا  گیاکہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثانیہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

شادی میں خاندان کی عدم موجودگی کا دعویٰ، شعیب نے بھائی کیساتھ تصویر جاری کردی

تاہم اب شادی میں خاندان کی عدم موجودگی کے دعوے کے بعد شعیب ملک کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر بھائی عدیل ملک کی انسٹاپوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

جس میں عدیل ملک نے ثنا جاوید کیلئے بھابھی کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انھیں ملک فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا، ساتھ ہی دونوں کی خوشیوں کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب ثانیہ مرزاکی بہن انعم مرزا نے  جاری نوٹ میں شعیب ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کی،  شیئر کردہ نوٹ میں لکھا گیا 'ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں'۔

مزید خبریں :