Time 21 مئی ، 2024
کھیل

سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر انتقال کر گئے

فوٹو: سجاد اکبر فائل
فوٹو: سجاد اکبر فائل

سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر انتقال کر گئے۔

 بھائی امیر اکبر کے مطابق  سجاد اکبر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 63 برس تھی۔

سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 182 فرسٹ کلاس میچز  بھی کھیلے۔

سجاد اکبر لیول فور کوچ تھے ، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سجاد اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مزید خبریں :