Time 21 جنوری ، 2024
پاکستان

این اے 83 اور 85 پر انتخابات ملتوی ہونے کا کیس مقرر، امام اور پٹواری کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہنواز رانجھا کی درخواست پر کل سماعت کرے گا— فوٹو:فائل
الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہنواز رانجھا کی درخواست پر کل سماعت کرے گا— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 سرگودھا پر امیدوار کے انتقال کے سبب انتخابات کے التوا کے خلاف مسلم لیگ (ن)  کے امیدوار شاہنواز رانجھا کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آراو)، ریٹرننگ آفیسر، امام مسجد، چوکیدار اور پٹواری کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 پر آزاد امید وار صادق علی کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

ن لیگی امیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے امیدوار کے انتقال کی تاریخ میں جعلسازی کا الزام لگایا تھا۔


مزید خبریں :