Time 23 جنوری ، 2024
پاکستان

نواز شریف کی لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں ریلی، جگہ جگہ کارکنوں نے استقبال کیا

کارکنوں نے قائدین پر پھول اورنوٹ نچھاور کیے ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا، نواز اور مریم مختلف مقامات پر گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے— فوٹو: پی ایم ایل این
کارکنوں نے قائدین پر پھول اورنوٹ نچھاور کیے ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا، نواز اور مریم مختلف مقامات پر گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے— فوٹو: پی ایم ایل این

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 130 میں ریلی نکالی جبکہ بیٹی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کی ریلی ٹیکسالی چوک سے شروع ہوئی۔ پی پی 174 سےامیدوار بلال یاسین اور کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

نواز شریف اور مریم نواز موہنی روڈ اور دیگر مقامات پر گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔

ریلی بیکری چوک، آرائیں بلڈنگ اور رحمان روڈ سے ہوتی ہوئی کریم پارک پہنچی تو وہاں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو والہانہ انداز میں ان کے گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔

بلال گنج چوک پہنچنے پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

امین پارک، قصور پورہ چوک اور دیگر علاقوں میں کارکن نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ چلتے رہے، قصورپورہ میں کسی کارکن نے مریم نواز اور نواز شریف کی نمک پارے اور سموسے پیش کیے۔

نواز شریف کی ریلی کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ 

مزید خبریں :