22 جنوری ، 2013
لاہور…پیڑول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہر میں پیڑول نایاب ہو گیا،شہر کے بیشترپیڑول پمپس بند ہونے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔سی این جی کی فراہمی تو تقریباایک ماہ سے بند ہے اور صارفین پیڑول استعمال کر رہے ہیں لیکن گزشتہ شب پیڑول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پھر پیڑول غائب ہو گیا۔شہر کے بیشتر پیڑول پمپس اِس وقت بند پڑے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر طرف مایوسی کا دور دورہ ہے پہلے گیس بند تھی اب پیڑول بھی نہیں مل رہا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی تو اپنی جگہ ،کم از کم پیڑول کی فراہمی تو ممکن بنائی جائے۔