پاکستان
25 فروری ، 2012

خواتین ووٹرز کو پولنگ سے نہیں روکا گیا، میاں افتخار

خواتین ووٹرز کو پولنگ سے نہیں روکا گیا، میاں افتخار

مردان… وزیراطلاعات خیبرپختون خوا میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ مردان میں ضمنی انتخابات میں خواتین ووٹرز کو ووٹ پول کرنے سے نہیں روکا جارہا ہے۔ وہ مردان میں جیونیوز سے گفت گو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ سب مرد و خواتین ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حکومتی مشینری استعمال نہیں ہورہی ہے اور مخالف امیدوار جیتنے پر انہیں مبارک باد دیں گے۔

مزید خبریں :