پاکستان
Time 24 جنوری ، 2024

نواز شریف میڈاِن پاکستان لیڈر اور عوام کا لاڈلا ہے،کوئی امپورٹڈفتنہ نہیں: مریم نواز

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز  نےکہا ہےکہ نواز  شریف میڈاِن پاکستان لیڈر اور عوام کا  لاڈلا ہے،کوئی امپورٹڈ فتنہ نہیں ہے۔

ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ننکانہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، یہاں مقبولیت کے بہت دعوے دار  تھے، نواز شریف نے آپ کو جعل سازی  سے نہیں نکالا، آپ نے  خود پاؤں  پر کلہاڑی ماری ، اپنی جماعت کو ختم کرنے کی ذمہ داری آپ کی خودکی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں، نواز شریف تو  پہلے تھا ہی نہیں تو  پھر مقابلہ کیسا؟  آج کل ایک بات چلتی ہےکہ  نواز شریف لاڈلا ہے، ہاں نواز شریف لاڈلا ہے مگر عوام کا لاڈلا ہے،  نواز شریف میڈاِن پاکستان لیڈر ہے۔

چیف آرگنائزر  ن لیگ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت  یا فرد سے نہیں، 120روپےکلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، نواز شریف کو خدمت کا موقع دیں ہم دنوں میں مسائل حل کریں گے،  اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف کو کسی اور  بیساکھی کی ضرورت نہ  رہے، مقابلے میں کوئی نظر آئے نہ آئے شیر  پر ٹھپے لگانا ہے۔

مزید خبریں :