24 جنوری ، 2024
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا نگران وزیربنادیا۔
گوہر اعجاز کو نگران وزیر داخلہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گوہر اعجاز کے پاس وزارت سرمایہ کاری و تجارت کا قلمدان بھی ہے۔
بعدازاں نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز وزارت داخلہ پہنچے اور باقاعدہ قلمدان سنبھال لیا۔
وزارت داخلہ آمد پر سینیئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا۔