کھیل
Time 24 جنوری ، 2024

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: نیپال کو ہراکر پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ 

نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 198 رنز کا ہدف دیا ، گرین شرٹس نے 48ویں اوور میں مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ایسٹ لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کی بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی ، دو کھلاڑی 43 رنز پرپویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں ۔

نیپال کی ٹیم آخری گیند پر 197 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بی پن راول 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ررہے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ اور احمد حسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ہدف کےتعاقب میں شامل حسین اور شاہ زیب خان نے پاکستان کو 80 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پھر 24 رنز کے اضافے سے 4 وکٹیں گر گئیں ۔ایسے میں اذان اویس نے ٹیم کو سنبھالا۔

پہلے احمد حسن نے ساتھ دیا پھر ہارون ارشد اور ازان نے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔ 

پاکستان کی جانب سے اذان 63 اور ہارون 15رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔شامل اور شاہ زیب نے 37،37 رنز بنائے۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

مزید خبریں :