کھیل
22 جنوری ، 2013

آسٹریلین اوپن: لی ناسیمی فائنل میں پہنچ گئیں، فیڈرر کوارٹر فائل میں آگئے

آسٹریلین اوپن: لی ناسیمی فائنل میں پہنچ گئیں، فیڈرر کوارٹر فائل میں آگئے

میلبرن…آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز مقابلوں میں چین کی لی نا نے پولش Agnieszka Radwanskaکو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میلبرن کے راڈ لیور ارینہ میں کھیلے جانے والے خواتین کواٹر فائنل میچ میں چین کی لی نا کا مقابلہ Agnieszka Radwanska سے تھا، چھٹی سیڈ لی نا نے 6 بار میچ میں اپنی حریف کی سروس بریک کی، اور شاندار اسٹروکس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ 7-5 اور 6-3 سے اپنے نام کیا، اس سے قبل ہونے والے مردوں مقابلوں میں میلبرن میں جاری ایونٹ کیپری کوارٹرفائنل میں روجرفیڈرر نے کینیڈا کیمیلوس راوٴنک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔فیڈررکی جیت کااسکورچھ چار،سات چھ اورچھ دو رہا۔کوارٹرفائنل میں ان کامقابلہ جوولفریڈ سونگا سے ہوگا۔

مزید خبریں :