دماغ کو تیز رکھنے والی عادتیں کون سی ہیں؟

ناشتہ نہ کرنے سے جسمانی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں، اسی لیے ضروری ہے کہ فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور متوازن ناشتے کا انتخاب کریں/ فائل فوٹو
ناشتہ نہ کرنے سے جسمانی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں، اسی لیے ضروری ہے کہ فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور متوازن ناشتے کا انتخاب کریں/ فائل فوٹو

دماغ جسم کا وہ اعضا ہے جو پورے جسم کی حرکات کو کنٹرول کرتا ہے یا یوں کہیں جسم دماغ کی کٹھ پتلی ہے۔

کوئی بھی احساس ہو ، جذبات ، چلنا پھرنا یا کھانا پینا سب دماغ کے کنٹرول میں ہے لیکن اس تیز گزرتی زندگی میں ہم اپنے دماغ کی صلاحیت کو کمزور کرتے جا رہے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسی عادتیں بتاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا دماغ کمزور ہوتا جارہا ہے۔ 

زیادہ دیر مت بیٹھیں، چہل قدمی کو معمول بنائیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں ہم نے خود کو آرام  پسند بنا دیا ہے لیکن ہم اس کے نقصانات سے بھی ناواقف ہیں۔

کافی دیر تک بیٹھے رہنے سے ہمارے دماغ  میں خون کی گردش درست طریقے سے نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے دماغ پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یادداشت کمزور ہوتی ہے۔

آگر آپ اپنی یاداشت کو کمزور ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو  اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ روزانہ 15 سے 30 منٹ کی چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ لازمی بنائیں۔

رات دیر تک نہ جاگیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج کل رات بھر یا رات دیر تک جانے کا رواج بہت عام ہوگیا ہے جس کے سبب نیند پوری نہیں ہوتی۔

ہارورڈ ہیلتھ کے ایک مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیند کی کمی علمی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے یادداشت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

اسکرین کا استعمال کم کردیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موبائل، کمپیوٹر اور دیگر ٹیکنالوجی والے گیجٹس کا استعمال نہ صرف آنکھوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ دماغ کی تخلیقی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ اسکرین کا استعمال ہمارے موڈ کی خرابی، تھکن اور بے خوابی کا سبب بن سکتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے خبردار کیا ہے کہ بچوں میں اسکرین ٹائم کا زیادہ استعمال ان کی سوچنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ 

پانی کا زیادہ  استعمال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسم کے ساتھ ساتھ پانی دماغ کیلئے بھی ایک اہم جز ہے لیکن ہم  روز مرہ کی سرگرمیوں میں اکثر پانی پینا بھول جاتے ہیں، پانی کی کمی بھی یادداشت اور توجہ کو متاثر کر سکتی ہے۔

ناشتہ لازمی کریں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہرین صحت نے ناشتہ کرنے پر بہت زور دیتے ہیں جس کی وجہ  جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کا کمزور ہونا ہے۔

صبح  سویرے صحت مند ناشتہ کرنے سے دماغ کو  توانائی ملتی ہے جس سے دن بھر اچھا گزرتا ہے اور دماغ  حتیٰ کہ پورا جسم بھی درست کام کرتا ہے۔

ناشتہ نہ کرنے سے جسمانی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں، اسی لیے ضروری ہے کہ  فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور متوازن ناشتے کا انتخاب کریں۔

مزید خبریں :