کھیل
Time 25 جنوری ، 2024

سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا

فوٹو:@spl20official
فوٹو:@spl20official

کراچی میں سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ پریمیئرلیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی  ترانے سے ہوا۔

ایونٹ کی مہمان خصوصی آصفہ  بھٹو  نے اپنے خطاب میں کہا کہ  یہ لیگ نہ صرف پورے ملک بلکہ دنیا کو بتائےگی کہ سندھ میں کتنا ٹیلنٹ ہے،کاش ہماری سیاست میں بھی ایسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی جیسی ہمارے نوجوانوں میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس بار عوام نئی سوچ کو چنیں گے جو نفرت اور تقسیم کے بجائے پاکستان کو جوڑے گی۔

افتتاحی تقریب میں سندھ پریمیئرلیگ کے صدر ہارون ملک، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، نگران صوبائی وزرا ڈاکٹر جنید علی شاہ اور احمد شاہ نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔

ایونٹ کے تمام میچ  جیو سوپر براہ راست نشر کرےگا۔

مزید خبریں :