25 فروری ، 2012
کابل… افغانستان کے چار صوبوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج پانچویں روز بھی مظاہرے کیے جارہے ہیں جبکہ مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی ہے۔ مشرقی صوبوں لوگر، ننگرہار، وسطی صوبوں سری پل اور کئی دوسرے علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں ،قندوز میں مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا اس موقع پر پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ ضلع محمد آغا میں مظاہرین نے کابل لوگر ہائی وے بلاک کردی۔