Time 28 جنوری ، 2024
پاکستان

عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری، ملک میں 90 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

اس کےعلاوہ بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، جن  میں مردوں کے 1511 اور خواتین کے 1317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن  میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560  اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

مزید خبریں :