25 فروری ، 2012
اسلام آباد… اعلی عدلیہ میں ججز تقرر کے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کیلئے دو نامزدگیاں منظور جبکہ چھ واپس بھجوادی ہیں، کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ایک ایڈیشنل جج کو مستقل جبکہ دوسرے کو توسیع کی منظوری بھی دی ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا کی ہائی کورٹس میں ججز تقرر پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار چودھری کی زیر صدارت ہوا، کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز عہدے کیلئے 8 نامزدگیوں پر غور کرتے ہوئے ندیم اختر اور شفیع محمد کو ایک سال کیلئے جج بنانے کی منظور دے دی، کمیشن نے باقی چھ نامزدگیوں کو واپس ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مزید غور کیلئے بھجوادیا، جوڈیشل کمیشن نے خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جج یحییٰ آفریدی کو مستقل بنانے جبکہ ایڈیشنل جج سجاد شاہ کو اگست تک توسیع کی منظور ی بھی دی، کمیشن کی سفارشات کوحتمی منظوری کے عمل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا ۔